آفریدی کا ریکارڈ شعیب کی گرفت میں


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو مایہ ناز آل رانڈر شاہد خان آفریدی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑنے کا سہنری موقع مل گیا ہے ۔پنجاب کے کپتان شعیب ملک نے بلوچستان کیخلاف میں 25 رنز سکور کیے 36 سالہ آل رانڈر اب تک 376 لسٹ مقابلوں میں 39.54 کی اوسط سے 10834 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں16 سنچریاں اور 68 نصب سنچریاں شامل ہیں ،شعیب ملک کو اب شاہد آفریدی کے زیادہ لسٹ اے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں ،38 سالہ مایہ ناز آل رانڈر نے 501 لسٹ اے میچز میں 10881 رنز سکور کیے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …