ٹیبل ٹینس ٹیم کو ائیرپورٹ پر روک لیا


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک مرتبہ پھر لوزان معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں غیر قانونی کھیلوں کی تنظیموں کی سپورٹ شروع کردی ہے جس کی بنا پر پاکستان کی لیگل ٹیبل ٹینس ٹیم کو ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ لوزان معاہدہ کے تحت صرف ان کھیلوں کی تنظیموں کو پاکستان میں مانا جائے گا جس کو پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن اور اس کی انٹرنیشنل باڈی تسلیم کرتی ہو ۔پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کوورلڈچیمپیئن شپ میں شرکت سے ائیر پورٹ پر روکنا غیر قانونی اقدام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …