لیونل میسی نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرائیں گے


لکسمبرگ:(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کو اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی اجازت مل گئی۔

لیونل میسی نے 2011 میں اسپورٹس گڈز کی فروخت کیلیے اپنا نام بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرانے کی کوشش کی تھی، مگر ایک سائیکل ساز کمپنی کی جانب سے اعتراض سامنے آیا جس کا نام بھی ’میسی‘ ہی ہے۔ اس طرح وہ 7 برس سے جاری قانونی جنگ جیت گئے۔

اب یورپی یونین کورٹ نے سائیکل ساز کمپنی کا اعتراض مسترد کردیا ہے، دونوں ناموں میں معمولی فرق ہے، فٹبالر کے نام میسی میں ایم کے بعد ای جبکہ سائیکل کمپنی کے نام میں ایم کے بعد اے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …