لاہور(میڈیا 92 نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مال روڈ میدان جنگ بن گیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں ،مظاہرین نے مال روڈ پر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے روکنے کیلئے شیلنگ شروع کردی جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پولیس پر پتھراﺅ شروع کردیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن منگوا لی ہے جس سے مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے ،پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا،جبکہ مظاہرین کا کہناہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر نہیں جائیں گے ،ان کا مطالبہ ہے کہ ہمارے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔