والدہ سے ناراضی ………. بچے نے انڈونیشیا کی اڑان لی


سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)والدین سے ناراض ہوکر 12 سالہ آسٹریلوی بچہ تہنا سفر کرکے جزیرہ بالی میں 4 روز تک مقیم رہا اور والدین کے کریڈٹ کارڈ استعمال کرکے ہوٹل میں قیام کیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی بچے کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہوگیا جس کے بعد وہ گھر سے بھاگ گیا ،پہلے وہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ گیا اور پھر وہاں سے پرواز کے ذریعے جزیرہ بالی پہنچ گیا ۔بچے نے اپنے سفر کے دوران والدین کا کریڈٹ کارڈ استعمال کی اور اکانٹ سے 8 ہزار آسٹریلوی ڈالر (5 ہزار یورو) خرچ کر ڈالے ،بچے کے ایک دوست نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ دیکھ کر اس کی والدہ کو اطلاع دی جس کے بعد والدین بچے کی تلاش کے لیے انڈونیشیا روانہ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …