تیرتے ہوئے ایشیا کے سب سے بڑے پارک کی دھوم ۔۔۔۔۔ ہر طرف ہجوم


منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سمندر کے پانی میںپکنک منانے کا مزہ الگ ہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اگر جھولے بھی مل جائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔اسی طرح فلپائن کے جزرے پر ایک ایسا ہی انوکھا پارک قائم کی گیا ہے جو پانی پر تیررہا ہے ۔یونیکورن آئی لینڈ نامی یہ پارک ایشیا کا سب سے بڑاپانی پ تیرتا ہوا پارک ہے جو تقریباً 4 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔سلائیڈنگ سمیت ہوا سے بھرے مختلف جھولوں پر مشتمل یہ پارک چند روز قبل کھولا گیا ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …