طیاروں کی کمی،فنی خرابیوں کے باعث 20 پروازیں متاثر

(میڈیا پاکستان) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 20 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں پانچ منسوخ جبکہ پندرہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322اور کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے323 منسوخ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانےوالی پرواز پی کے بھی 654اور اسلام آبادسے آنیوالی پروازپی کے655 منسوخ ہوئیں۔
ایئربلیوکی شارجہ سے آنےوالی پرواز413کو بھی منسوخ کر دیا گیا، مختلف ائیر لائنز کی دبئی ،جدہ ،کویت اورکولمبو سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …