بیجنگ (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کا رشو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ووٹکس ویگن ،ڈیملر ،ٹویوٹا ،نسان اور فورڈ سمیت دنیا کی نامور کار ساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کے 1 ہزار سے زیادہ ماڈلز کی نمائش کررہی ہیں ۔دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی کار شو کا آغاز ہوگیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جاری رہنے والے اس کار شو کے دوران چینی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں نمائش ہالز میںآمد اور بالخصوص الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کاامکان ہے ۔ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آٹو انڈسٹری کو لبر لائز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،اس وقت یہاں غیر ملکی کمپنیاں مقامی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد ملکیت کے ساتھ کاروباری شراکت داری کرسکتی ہے کہ چین کی نئی پالیسی سے رواں سال کے دوران ہی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لیے کاروباری شراکت داری کی حد (حصص کی حد) پر پابندی ختم ہوسکتی ہے جس کے بعد 2020ءاختتام ک تجارتی گاڑیاں اور2022 ءتک مسافربردار کاروں کی تیاری ممکن ہوسکے گی ۔
