شیاﺅمی کا ایک اور سستا ڈوئل کیمرہ فون متعارف


بیجنگ (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) چینی کمپنی شیاﺅمی نے اپنا ایک اور سستا ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون می 6 ایکس متعارف کرادیا ہے ۔یہ فون دیکھنے میں ریڈمی نوٹ 5 پرو جیسے ڈیزائن کا ہی ہے ۔5.99 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے میں 9:18 ریشو دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ چین سے باہر یہ فون می اے 2 کے نام سے پیش کیا جائے گا ۔تین مختلف ورژن میں متعارف کرائے جانے والے اس نئے فون میں4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ،سکس جی بی ریم اور6 جی بی اسٹوریج ،سکس جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہونگے ۔فون میں سنیپ ڈراگون 660 اور مائیکروایس ڈی کا رڈ سپورٹ بھی موجود ہے ۔بیک پرڈوئل کیمرہ سیٹ موجود ہے جس میں ایک 12 میگا پکسل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …