گیمرس ہیروئن نہیں ہوں ،ایزابیل کی مدد نہیں کی : کترینہ


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) آنے والی فلموں ’زیرو ‘ اور تھکس آف ہندو ستان ‘ کی شوٹنگ میں مصروف باربی ڈول کترینہ کیف اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ لوگ چند فلموں اور پرفارمنس کی بنیاد پر شخصیات پر لیبل لگالیتے ہیں ۔کترینہ کیف نے خود کو گلیمرس ہیروئن سمجھنے کے حوالے سے پوچھے گئے جواب میں کہا کہ وہ خود کو گلیمرس نہیں ۔بار بی ڈول نے وضاحت کی انہوں نے راج نیتی ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ ،عجب پریم کی غضب کہانی اور نیویارک ‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا ۔ ایزا ابیل کیف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہن کی اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کی ،تاہم وہ انہیں مشورے دیتی رہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …