LIVERPOOL, ENGLAND - APRIL 04: A Liverpool fan enjoys the pre match atmosphere as the team bus arrives prior to the UEFA Champions League Quarter Final Leg One match between Liverpool and Manchester City at Anfield on April 4, 2018 in Liverpool, England. (Photo by Shaun Botterill/Getty Images)

لیور پول ،روما کے میچ شائقین کے درمیان جھگڑا


لیو ر پول (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) لیور پول اور روما کے درمیان ہونے والے یوئیفا چیمیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی حمایت کرنے والے شائقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں ایک فرد شدید زخمی ہوگیا ۔رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان میچ سے چند منٹ قبل جھگڑا ہوا تھا اور اس جھگڑے کے دوران اطالوی فٹبال کلب روما کے حامی شائقین نے انگلینڈ کے فٹبال کلب لیور پول کے ایک حامی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے لیور پول کے حامی پر بیلٹ سے حملہ کی اور انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔تاہم پولیس حکام نے کچھ ہی دیر میں جائے وقوع پر پہنچ کر شائقین کو منتشر کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …