لندن (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے گرینڈ سلام کو پھر اپنا گول قرار دیدیا ۔5 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن روسی سٹار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب آپ نے بڑے ایونٹ میں کامیابیاں اپنے نام کی ہوں تو ہمیشہ ہی آپ کے ذہن میں وہی گول رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔میری تمام نظریں کھیل پر مرکوز ہیں ۔میرے کھیل میں دن بدن بہتری آرہی ہے ۔انہوں نے کہا محنت پر یقین ہے ۔فٹنس پر توجہ جاری ہے ۔مستقل میں ٹائٹل کے حصول کیلئے پر جوش ہوں ۔یاد رہے کہ سابق نمبر ون کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ میں 15 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی ،جس کے بعد وہ ابھی تک بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔
