لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے عماد وسیم انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں ۔عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ فٹنس مسائل سے چھٹکا را پانے کیلئے لندن روانہ ہو رہا ہوں ۔آل راﺅنڈ ر گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کام کریں گے ۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین پر ٹکرانے کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آسکے ،اس دوران گھٹنے کی پرانی تکلیف بھی سامنے آگئی ،کراچی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بھی گھر بیٹھ کر دیکھی ۔
