ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا.

لاہور(میڈیا 92 نیوز) ریٹائرڈ ججز پر  مشتمل عبوری حکومت کی تشکیل  کیلئے لاہور   ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور  ایک درخواست دائر کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انقلاب کے غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں  وفاقی حکومت الیکشن کمشن  اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کیاکہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت قائم نہیں ہو سکا. ماضی میں  عدلیہ نے  جنرل  ضیاء الحق اور جنرل  پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ہے. درخواست گزار کے مطابق ملک میں ایک موثر نظام کیلئے ضروری ہے کہ  آئندہ دس سالوں کے لیے ریٹائیرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے. وفاقی  اور صوبائی محکموں میں ریٹائرڈ ججز کا تقرر کیا جائے.  

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …