ہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے نواز ملک اور انکے بھائی میئر فیصل آباد کی نااہلی کی درخواست پر سماعت

(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے نواز ملک اور انکے بھائی میئر فیصل آباد کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو جواب جمع کروانے کا حکم دے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چئیرمین ملک تاج احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے جموقف اختیار کیا کہ ایم پی اے نواز ملک اور انکے بھائی مئیر ملک رزاق نے اپنے کاغذات نامزدگی میں قرضہ جات چھپائے،اثاثے جات اور قرضہ حاصل کرنے کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر صادق اور امین نہیں رہے،عدالت نے آج دونوں بھائیوں سے جواب طلب کر رکھا تھا،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مئیر فیصل آباد اور انکے بھائی ایم پی اے کو نااہل قرار دے،عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی.

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …