لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کے پیپرز کی غلط چیکنگ کرنے کے خلاف دائر درخواست،چئیرمین لاہور بورڈ اور کنٹرول لاہور بورڈ کو حثیت طلب کر لیا.

(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کے پیپرز کی غلط چیکنگ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ،چئیرمین لاہور بورڈ اور کنٹرول لاہور بورڈ کو آج ذاتی حثیت طلب کر لیا ہے  تفصیلات کے مطابق لاہور ہایئکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ارشد عباس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے چئیرمین لاہور بورڈ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،لیکن چئیرمین لاہور بورڈ نے قانون کے مطابق فصیلہ نہیں کیا ہےدرخواست گزار وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ لاہور بورڈ میں ہونے پیپرز کی چیکنگ میں بد عنوانیوں ہو رہی ہے جس کے باعث بچو ں کا سال ضائع ہونے خدشہ ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چئیر مین لاہور بورڈ کو قانون کے مطابق پیپر چیکنگ کا حکم دےلاہور ہائیکورٹ نے چئیر مین لاہور بورڈ کی جانب سے قانون کے ماطبق فیصلہ نہ کرنے پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کنٹرول امتحان لاہور بورڈ اور چئیر لاہور بورڈ کو کل ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں

کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 سالہ بیٹی جاں بحق

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی کے علاقے کورنگی میں دو ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل …