لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے باب پاکستان کے منصوبے کی تکمیل کے لے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو اڑھائی ماہ میں ٹینڈر کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے ریماکس دیے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ باب پاکستان منصوبہ اٹھائیس سال سے مکمل نہیں ہو سکا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اب پاکستان کی تعمیر شروع ہوئے 28 سال گزر گئے ہیں28 سال گزر جانے کے باوجود باب پاکستان کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہےدرخواست گزار وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ باب پاکستان کی تعمیر اور منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کو باب پاکستان منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم دےعدالت نے پنجاب حکومت کو اڑھائی ماہ میں ٹینڈر مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے.
