16 ڈویژنل افسرون کی تقرریون کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری پنجاب کوآپریٹو سوسائیٹز کو نوٹس

(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے 16 ڈویژنل افسرون کی تقرریون کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری پنجاب کوآپریٹو سوسائیٹز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے عدالت نے یہ حکم ماہا منیر کی درخواست پر جاری کیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سرکلر افسر ماہا منیر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ محکمہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر جونیر افسرون کو 16 ڈویزن میں تعنیات کر دیا گیا ہے جبکہ ماہا منیر کو احتجاج کرنے پر معطل کر دیا گیا ہےدرخواست گزار وکیل نے دوران سماعت نقطہ اٹھایاں کہ محکمہ کی جانب سے ماہا منیر کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے درخواستگزار نے محمکہ کالی بھیڑوں کی نشان دہی کی اور احتجاج کیا جس پر اس معطل کیا گیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تقرریوں پر عمل درآمد معطل کرنے کا حکم دےعدالت نے سیکرٹری پنجاب کوآ پریٹو سوسائیٹز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے.

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …