لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے ٹیوٹا کے ملازم کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر جی ایم ٹیوٹا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے یہ حکم طارق جاوید کی درخواست جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے طارق جاوید کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طارق سینر کلرک کے طور پر کام کر رہا ہے حکومت نے 2014 میں طارق کو ترقی دے کر گریڈ 14 دینے کا حکم دیا تھا لیکن ترقی نہیں دے جاری ہےدرخواست وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ محکمہ کہ جانب سے حکومتی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا حکم دے عدالت نے جی ایم ڈیوٹا کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے
