لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ایڈیشنل سیشن ججز کو نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کر لیا .

(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ایڈیشنل سیشن ججز کو نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ہائیکورٹ کی جانب سے گاڈیاں ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کو بھی دے جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 99کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 500 ایڈیشنل سیشن ججز کو 1300 سی سی جبکہ لاہور کے سول عدالتوں کے 11 ججز کو بھی 1000 سی سی گاڑیاں دی جائیں گی،لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 93، راوالپنڈی کی ماتحت عدالتوں کے 25، ل قصور کی ماتحت عدالتوں کے 16،سائیوال کی ماتحت عدالتوں کے 13 شیخوپورہ کے 17، سیالکوٹ کے 17، لودھراں 5، بہاولنگر کے 11 چکوال، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین سمیت 36 اضلاع کے ججوں کو نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہےچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے 11 سول ججز کو 1000 سی سی گاڑیاں مہیا کرنے کا حکم بھی دیا ہے دے.

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …