لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین  کے الیکشن  الائونس  کی عدم ادائیگی کیخلاف َ کے لیے درخواست

لاہور(میڈیا92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین  کے الیکشن  الائونس  کی عدم ادائیگی کیخلاف َ کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد سلیم اور دیگر ڈسٹرکٹ  الیکشن کمشنرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن الاونس کی عدم ادائیگی کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ 2013 کے عام انتخابات میں  10 سے زائد ملازمین  نے الیکشن  ڈیوٹی دی اور الیکشن کمیشن  نے درخواست گزاروں کو الیکشن الائونس ادا کرنے سے متعلق مراسلہ جاری کیا،درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ 5سال گزر جانے کے باوجود الیکشن الائونس ادا نہیں کیا گیا جبکہ  2018 کے الیکشن  قریب آتے ہی درخواست گزاروں کی دوبارہ ڈیوٹی  لگائی جا رہی ہے.  درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتخابات سے پہلے  درخواست گزاروں کے  تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا جائے.عدالت نے الیکشن کو بوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …