(میڈیا پاکستان ): نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز سے اسحاق ڈار (Ishaq Dar ) کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ ریجن سی سے اسحاق ڈار کے نام اور شناختی کارڈ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اسحاق ڈار کی جانب سے دیئے گئے گاڑیوں کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے نیب نے یہ ریکارڈ طلب کیا ہے۔ نیب کی جانب سے یہ بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ گریڈ 17 یا اس سے اوپر کا افسر ریکارڈ لے کر پیش ہو۔
