وزن گھٹا نا ہے تو ڈراﺅنی فلمیں دیکھیں


لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اب موٹے افراد کیلئے دبلا ہونا کچھ مشکل نہیں بس انہیں فاقے اور ورزش کرنا چھوڑ کرڈراﺅنی فلمیں دیکھنا اپنا معمول بنانا ہوگا ۔برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسانی لوگ جسم کی چربی پگھلتی ہے ۔ایسے لوگ جو ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ڈراﺅنی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم سے 113 کیلوریز برن ہو جاتی ہیں جو تقریباً آدھے گھنٹے تک کی جانے والی چہل قدمی کے برابر ہے ۔کچھ فلمیں تو موٹے افراد کیلئے زیادہ ہی مفید ہیں جن میں دی کنجورنگ ،دی شائننگ ،اٹ ،دی ایگزارسٹ ،دی رنگ اور انسیڈیئس جیسی فلمیں شامل ہیں جو 184 تک کیلوریز برن کر دیتی ہے ۔دوسرے نمبر پر فلم 161 Jaws کیلوریز اور ایگزار سٹ 158 کیلوریز برن کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …