نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سرمایہ کاروں کو اس بات کی فکر لاحق ہوگئی ہے کہ آئی فون کی حکمرانی کو بڑاد ھچکا لگنے کا امکان ہے ۔ایپل کو آئی فون کیلئے پروسیسر فراہم کرنے والی کمپنی کے مخدوش حالات کے سبب مارکیٹ میں یہ تشویش پائی جارہی ہے ۔ایپل کے 20 فیصد ریوینیو کے کم ہونے کا اندیشہ ہے اور متعدد ماہرین نے اس کمی الزام آئی فون کی کمزور ڈیمانڈ پر لگایا ہے ۔اس خبر نے ہینڈ سیٹ کی مستقبل کی فروخت کے معاملات پر اوپر سے نیچے تک نظرین دوڑ ادی ہیں ،جس میں شیئر کی قیمت میں کمی شامل ہے ۔