صبا قمر نے سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی( شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) صبا قمر نے چین میں سلمان خان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صباقمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ”ہندی میڈیم“ نے بھارت اور پاکستان کے بعد چین میںبھی تہلکہ مچاتے ہوئے سلمان خان کی ”بجرنگی بھائی جان “ اور عامر خان کی فلم ”دنگل“ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔فلم چینی باکس آفس پر 205.21 کروڑ کا بزنس کرکے دو سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ ”ہندی میڈیم“ میں بہترین اداکاری کرنے پر صباقمر کو فلم فیئر ایوارڈ میں بیسٹ ایکٹر یس کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …