ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اداکارہ پر ینیتی چوپڑا چھٹیاں گزارنے کیلئے آسٹریلیا کے خوبصورت تفریحی مقامات میں موجود ہیں ۔پرینیتی چوپڑا نے آسٹریلیا کے خوبصورت تفریحی مقامات پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں ۔انہیں آسٹریلیا کی سفیر برائے سیاحت مقرر کئے جانے کے بعد پرینیتی زیادہ تروقت آسٹریلیا کے تفریحی مقامات کا دورہ کرکے گزارتی ہیں ۔حال ہی میں پرینیتی نے فلم ”سندیپ اور پنکی فرار “ کی عکس بندی مکمل کی ہے ۔
