ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ فلم ٹوٹل دھمال کے گانے پیسہ یہ پیسہ میں خود کو بہترین ڈانسر تصور نہیں کرسکتی ۔مادھوری ڈکشٹ نے فلم ٹوٹل دھمال میں 80 کی دہائی میں بننے والی فلم قرض کے گانے پیسہ یہ پیسہ کو دوبارہ تخلیق کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کلاسک نمبر کو شامل کیا گیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ گانے میں میں خود کو بہترین ڈانسر نہیں کہہ سکتی کیونکہ جاوید جعفری اور راشد وارثی ایک پیشہ ور ڈانسر ہیں ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ میں فلم میں بطور فی میل بہترین ڈانسر ہوں ۔ گانا جاوید جعفری ،ارشد وارثی ،رتیش دیش مکھ ،اجے دیوگن ،اندرا کمار ،مادھوری ڈکشٹ ،انیل کپور ،سنجے مشرا اور پیتو باش پر فلمایا گیا ہے ۔فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں ۔فلم 7 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔
