لاہور(میڈیا 92 نیوز)صوبے بھر کے سرکاری ملازمین نے 27اپریل بروز جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی ہے۔ سرکاری ملازمین نے لاہور ،شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور سائیوال سمیت صوبے بھر کے اضلاع اور ریجنوں میں احتجاج کیا اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ نہ کیا اور دیگر مطالبات منظور نہ کیے تو 27اپریل بروز جمعہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
