(میڈیا پاکستان): ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن اور گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد ٹھیلوں اور سٹالز کو قبضے میں لے لیا ۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی تھی۔ اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے شکایات بھی تھیں۔ آپریشن کے دوران مزاحمت سے نمٹنے کے لئے انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز اور انفورسمنٹ انسپکٹر شفیع الرحمان نے کی۔
