لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید اور پی سی بی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ فکسنگ کیس کی سمات کے لئے چار مئی کو طلب کرلیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ہونیوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مبینہ طور پر مرکزی کردار ناصر جمشید کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔پی سی بی انٹی کرپشن ٹریبونل نے انگلینڈ میں مقیم اوپنر بلے باز کو طلب کرلیا ہے ۔4 مئی کونیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے کیس کی باقاعدہ سماعت ہوگی ۔