سیمی پاکستان آنے کیلئے تیار


پشاور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی جلد ہی پاکستان آئیں گے ۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈیرن سیمی جلد پاکستان آرہے ہیں ،جہاں وہ سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے ۔جاوین آفریدی نے لکھا کہ فرنچائز کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں ،جہنیں ڈیرن سیمی جتنا پیار اور محبت ملتی ہے ۔سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈ ز کی تقریب اسلام آباد میں رواں ماہ 30 تاریخ کو منعقد کی جائے گی ۔ڈیرن سیمی کو کراچی کی بریانی سے لے کر پاکستان کی ثقافت کا ہر رنگ متاثر کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …