چڑیاگھر میں مردوں کا فیملی کے بغیرداخلہ بحال،سیکیورٹی میں اضافہ

لاہور ( میڈیا92 نیوز) چڑیا گھر انتظامیہ نے فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل فیملی کے بغیر سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق صرف ایک ہفتہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم زو بچوں بڑوں کی یکساں پسندیدہ تفریح گاہ ہے اور مستقل طور پر ایسی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی تھی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے بعد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …