فٹبال : ایورٹن نے نیو کاسل کو ہرادیا


لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) انگلش فٹبال کے میچ میں ایورٹن نے نیو کاسل کی ٹیم کودلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرادیا ہے ۔انگلش پریمئیر لیگ کے میچ میں ایورٹن اور نیو کاسل کے درمیان مقابلہ ہوا ،دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے ،بھرپور کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول نہ کرسکیں ،ایورٹن کی ٹیم نے 51 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جو آخر تک برقرار رہی ، یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ میچ کے دوران متعدد مرتبہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی الجھے تا ہم کوئی ناخوشگور واقع پیش نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …