دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہوگا ،رمیز راجہ


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کپتان سرفراز احمد کو خبر دار کیا ہے کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں انہوں نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ بطور کپتان اور کھلاڑی سرفراز احمد کے لئے انتہائی مشکل ہوگا ۔سابق اوپنر نے کہا کہ جب آپ پانچ ایسے بلے بازوں کے ساتھ پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کر رہے ہوں جو جبھی وہاں نہ کھیلے ہوں تو اسے خطرناک ہی کہا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز میں پاکستان کی بولنگ کا بھی توقعات پر پورا اترنا اتنا آسان نہیں ہوگا ۔رمیز راجہ کا خیال ہے کہ بطور کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن کے معاملے میں مستقل مزاجی دکھانا ہوگی ۔،کنڈیشنز کے حساب سے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے ایسے کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوگی جو انہیں طویل عرصے تک خدمات پیش کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …