اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز)مسلم لیگ(ن) کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب ظاہر شاہ کی گواہی کے بعد ہمارے خلاف کیس میں کوئی نقطہ باقی نہیں رہا،سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں،اربوں،کھربوں کی کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے عدالت میں دس روپے کی کرپشن کی بھی بات نہیں کی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ثبوت آگئے ہیں جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گھر سے کیمرے اور سکیورٹی بیریئر ہٹا دئیے گئے۔
مریم نواز
