فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ(آج)بدھ سے اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائیگا، آج پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی پاکستان کرکٹ کپ کیلئے فیصل آبادپولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق03 ایس پیز، 08ڈی ایس پیز، 08انسپکٹر، 38سب انسپکٹر، 132اے ایس آئیزاور 1000سے زائد جوان اور ایلیٹ فورس کی10 ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سٹیڈیم کے اردگرد پولیس کی26ریزرو ہائے بھی ڈیوٹی کیلئے سٹینڈ ٹو رہیںگی۔ سی پی او فیصل آباد اطہراسماعیل نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی چاق وچوبند ہوکر سرانجام دیں اور اپنے گردونواح پر نظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائیں، تمام مشکوک افراد پر کڑی نظررکھی جائے۔ تمام افسران وملازمین ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ ہلٹربازی کرنے والے افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میں خود سکیورٹی ڈیوٹی چیک کروں گا۔

????????????????????????????????????