ضلع کچہری کی عدالت نے 14 لاکھ کے جعلی چیک کیس کی سماعت کرتے ہوئےجرم ثابت

لاہور(میڈیا 92 نیوز)ضلع کچہری کی عدالت نے 14 لاکھ کے جعلی چیک کیس کی سماعت کرتے ہوئی جرم ثابت ہونے پر  مجرمہ فوزیہ زاہد کو سزا کا حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے  ملزمہ کو 18 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی  ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے چار سال پرانے جعلی چیک کے مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ داتا دربار میں جعلی چیک کا مقدمہ درج تھا ۔ پراسیکیوشن  نے عدالت  کو بتایاکہ  ملزمہ نے چار سال قبل چیک دیا جو کیش کرانے پر جعلی نکلا ۔پراسیکیوشن نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام گواہوں اور ثبوتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو سزا کا حکم جاری کرے

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …