ڈی آئی جی سیکورٹی معین مسعود  نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا تفصیلی دورہ کیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز)ڈی آئی جی سیکورٹی معین مسعود  نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا تفصیلی دورہ کیا ۔ڈی آئی جی سیکورٹی نے انسداد دہشت گردی عدالت کی چار دیواری کا دورہ کیا ۔ڈی آئی جی نے عدالت کے سیکورٹی انچارج کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔عدالت کے سیکورٹی انچارج نے ڈی آئی جی سیکورٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈی آئی جی نے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھانے کا حکم دیا ۔ ڈی آئی جی سیکورٹی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے سیکورٹی انچارج کو حکم دیا کہ ا حاطہ عدالت میں داخل ہونے والے تمام سائلین اور وکلا کو اچھی طرح چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …