ڈی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت پانچ ملزمان کی ایک دن کی حاظری معافی کی درخواست منظور

لاہور (میڈیا 92 نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت پانچ ملزمان کی ایک دن کی حاظری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ پر سماعت کی ۔ عدالت نے 510/14 میں مزید پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ وکلا نے پانچ گواہان ڈی ایس پی ارشد ، سب انسپکٹر ثناءاللہ،  کانسٹیبل ابوبکر ، مراتب اور محمد سائیں کے بیانات پر جرح مکمل کی ۔اس سے قبل گواہان ڈی ایس پی محمد ارشد اور کانسٹیبل نسیم کا بیان قلمبند کیا گیا ۔جے آئی ٹی کو تبدیل  کرنے کے لیے دی گئی درخواست کی کاپی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر فریقین جرح کی گئی ۔ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ، ایس پی ڈاکٹر اقبال ،انسپکٹر شیخ عاصم ،طارق منظور چانڈیو اور عمر ریاض کی ایک دن کی حاظری معافی کی درخواست منظور کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …