لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر دوبارہ نوٹسز جاری

لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کی تعیناتی کے خلاف دائر  درخواست پر دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے شہری جاوید اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2016 میں ڈاکٹر طاہر خلیل کو قائم مقام ایم ایس تعینات کیا گیا، جونیئر ایڈیشنل ایم ایس کو ہسپتال کا ایم ایس لگا دیا گیا ہے، جونیئر ڈاکٹر کو صرف ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ایم ایس لگایا گیا، ڈاکٹر طاہر خلیل انیسویں گریڈ کے جبکہ پوسٹ بیسویں گریڈ کی ہے۔ایم ایس کو سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کی تعینات کالعدم قرار دے،عدالت کے روبرو ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل کا جواب جمع نہ ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی اور عدالکت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …