لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں سائیلین کے لیے 185 پانی کے کولر لگانے کا فیصلہ کرلیا.

لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں سائیلین کے لیے 185 پانی کے کولر لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی  نے 86 لاکھ 74 ہزار روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فنڈز منظوری کا مراسلہ جاری کر دیا۔لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 8 لاکھ 25 ہزار روپے  کی لاگت سے کولر اور فلٹرز نصب کئے جائیں گئے۔فیصل آباد کی ماتحت عدالتوں میں 4 لاکھ 1 ہزار روپے کی لاگت سے دس واٹر کولر اور فلٹرز نصب کئے جائیں گئے۔جبکہ ملتان ضلعی عدلیہ میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت سے 5 واٹر کولر اور 25 فلٹرز لگائے جائیں گئے۔راولپنڈی کی عدالتوں میں 7 لاکھ 6 ہزار روپے کی لاگت سے 17 واٹر کولر اور 37 فلٹرز لگائے جائیں گئے۔اٹک،وہاری، ساہیوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں واٹر فلٹرز اور کولر لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …