پنجاب کے چار اضلاع میں بیلف اور پراسس سرورز کو موٹر سائیکل اور موبائل دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے چار اضلاع میں بیلف اور پراسس سرورز کو موٹر سائیکل اور موبائل دینے کا فیصلہ کرلیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی  نے 4کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فنڈ منظوری کا مراسلہ تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھجوا دیا۔پہلے مراحلے میں بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان اور سائیوال کے 190 بیلف اور 485 تعمیل کنندگان کو موٹر سائیکل اور موبائل دئیے جائیں گے۔موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے 3 کروڑ 53لاکھ 28 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لیے 16 لاکھ 56 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔تعمیل کنندگان کے موبائلز کے لیے ایک کروڑ 1 لاکھ 25 ہزار روپے رکھے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …