لاہور(میڈیا 92 نیوز) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعدرجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد صفدرسلیم شاہدکو پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہورتعینات کر دیا گیا۔جبکہ پریذائیڈنگ آفیسرچائلڈپروٹیکشن کورٹ مصطفی ندیم کوہائیکورٹ رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی۔ تقرری کےمنتظر سیشن جج اسدعلی کی خدمات پنجاب حکومت کی سپرد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی کو ممبرپنجاب سروس ٹربیونل لاہور تعینات کر دیا گیا
