لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست.. 26 اپریل کو طلب کر لیا ہے

لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ذاتی حثیت میں 26 اپریل کو طلب کر لیا ہے درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر مسعود عامر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ حسن مجید عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اس سے قبل ڈگریوں کی رجسٹریشن کی جا رہی تھی. عدالت پاکستان میڈیکل کونسل کو ڈگری کی رجسٹریشن کا حکم دے چکی ہے .
درخواست گزار وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باجود ڈگری کی رجسٹریشن نہیں کی جاری ہے اور عدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ ڈگری کی رجسٹریشن نہ ہونے سے گریڈ 19 میں ترقی التوا کا شکار ہے. درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پی ایم ڈی سی کو ڈگری کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کرے.

عدالت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …