لاہور ہائی کورٹ نے انٹرویو اور تحریری امتحانات پاس کرنے کے باجود امیدوار کا تقرر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست

لاہور(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے انٹرویو اور تحریری امتحانات پاس کرنے کے باجود امیدوار کا تقرر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے یہ حکم محمد فاروق کی درخواست پر جاری کیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر محمد فاروق کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے درخواست گزار سے اسسٹنٹ پروفیسر کمیونٹی میڈسن کے لیے کوائف طلب کیے تھے جو اس نے محکمہ کو دے دیے تھے جبکہ تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کر نے کے  باجود محمد فاروق کا تقرر نہیں کیا جا رہا ہےدرخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود سلیکشن نہ کرنے بد نیتی پر مبنی ہے اور ایک حق دار کو اس کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے درخواستگزار عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق تقرر کرنے کا حکم دے۔عدالت نے انٹرویو اور تحریری امتحانات پاس کرنے کے باجود تقرر نہ کرنے پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …