لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان نے سول ججز کی بھرتی کے لئے نابینا امیدوار کوانٹرویو میں فیل کرنے کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کی سلیکشن کمیٹی کونابینا امیدوار یوسف سلیم کا دوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدائت کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےسول ججز کی بھرتی کے لئے بصارت سے محروم امیدوار یوسف سلیم ایڈووکیٹ کی اپیل پر نوٹس لیا ۔یوسف سلیم نے سول ججز کے لئے ہونے والے تحریری امتحان کو پاس کر چکے تھے مگر انہیں انٹرویو میں فیل کر دیا گیایوسف سلیم نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرویو میں ان سے بصارت سے متعلق ہی سوالات کئے گئے ان کی پیشہ وارانہ اہیلت کو درست طرح سے نہیں جانچا گیا،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے یوسف سلیم کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدائت کی ہے،ہائیکورٹ کے ججز کی سلیکشن کمیٹی نے چھ ہزار کے لگ بھگ امیدواروں میں سےیوسف سلیم سمیت کل اکیس امیدواروں کوتحریری امتحان میں پاس کرتے ہوئے انٹرویو کے اہل قرار دیا تھا،سلیکشن کمیٹی نے اکیس میں سولہ افراد کو انٹرویو میں پاس کرتے ہوئے یوسف سلیم سمیت کل پانچ امیدواروں کوانٹرویو میں فیل کر دیا تھا۔
Read Next
1 دن ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
1 دن ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
1 دن ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
1 دن ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
1 دن ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
Related Articles
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
31 جولائی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
8 مئی, 2024