خون کی رگوں کو جوان کرنے والا نایاب اینٹی آکسیڈنٹ دریافت


کولاراڈو (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) طب کی دنیا سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ایک خاص قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ خون کی نالیوں اور رگوں کو پھر سے نیا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے ۔یعنی بوڑھے افراد میں بھی خون کی رگں جوان بنائی جاسکتی ہیں ۔اس اینٹی آکسیڈنٹ کو ”میٹو کیو “ کا نام دیا گیا ہے جو خصوصاً مائٹو کو نڈ ریا پر اثر دکھاتا ہے جسے خلیات (سیلز) کا پاور ہاﺅس بھی کہا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا مسلسل چھ ہفتے تک استعمال خون کی رگوں میں بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتا ہے اورا ن کی عمر میں15 سے20 سال جتنی کمی کرتا ہے ۔یونیورسٹی کو لارا بولڈ ر کے ماہرین نے اس ضمن میں ایک جتنی کمی کرتا ہے ۔یونیو رسٹی آف کو لاراڈوبولڈ ر کے ماہرین نے اس ضمن میں ایک مطالعہ کی اہے جس کی تفصیلات امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے ایک بھرپور سپلیمنٹ ہائپر ٹینشن میں شائع ہوئی ہیں ۔ان سے معلوم ہوا ہے کہ غذائیت سے بھرپور سپلیمنٹ دل اور خون کی رگوں کے امراض کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔اگرچہ اینٹی آکسیڈنٹس کی افادیت پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ MtoQ دل سے لے کر دماغ تک کی رگوں کو جوان رکھتا ہے اور ان سے وابستہ امراض مثلا امراض قلب اور فالج سے بچاتا ہے ۔اس مطالعے سے وابستہ اہم ماہر ڈاکٹر میتھیو رو سمین کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ مائٹو کو نڈ ریا پر اثر انداز ہونے والے کسی اینٹی آکسیڈ نٹ پر تحقیق کی گئی ہے جو رگوں کو بہتر بناتا ہے ۔اس کی بنا پر امراض قلب کو دور کرنے والے نئے طریقہ علاج میں بھی مدد ملے گی ۔مطالعے میں 60 سے79 سال تک کے 20افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان میں سے ایک گروپ کو روزانہ MtoQ کی20 ملی گرام مقدار کھلائی گئی جبکہ بقیہ افراد کو کوئی سپلیمنٹ نہیں دیا گیا اور انہیں ایک فرضی دوایا پلیسیبو دی گئی ۔چھ ہفتے بعد دونوں گروہوں میں رگوں کی لچک ،خون کے بہاﺅ اور دیگر پہلو نوٹ کیے گئے ۔اس کے بعد دو ہفتیتک کوئی دوا انہیں دی گئی ۔اس کے بعد جس گروپ کی فرضی دوا دی تھی اسے اینٹی آکسیڈ نٹ سپلیمنٹ دیا جانے لگا اور دوسرے گروہ کو فرضی دوا دی گئی اور یہ عمل بھی چھ ہفتوں کیلئے دوہرایا گیا ۔اس کے بعد دونوں مطالعات سے معلوم ہوا کہ MtoQسپلیمنٹ سے رگوں کے پھیلنے اور سکڑنے کی شرح 42 فیصد تک بہتر ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اتنی جوان ہوگئیں جتنا15 سے 20 سال قبل تھیں ۔ماہرین نے اس تحقیق کے بعد متحاط انداز لگایا کہMtoQ کے مسلسل استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …