بٹن بیٹریاں بچوں کی صحت کیلئے خطرناک قرار


مونٹریال (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) کینیڈا میں بچوں کے امراض کے ماہرین نے بٹن جیسی گول چھوٹی بیٹریوں کو بچوں کی صحت کیلئے زہر قرار دیدیا ۔چلڈرنز ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ بچے اگر چہ کھلونوں میں ایسی بیٹریاں ہوتی ہیں وہ بچوں کی صحت کیلئے انہتائی خطرناک ہیں اس قسم کی بیٹریاں اب مبارکباد کے کارڈز میں بھی استعمال ہو رہی ہیں اور جب ان کارڈز کو کھولا جاتا ہے اس بیٹری کی مددسے ان میں سے موسیقی سنائی دیتی ہے طبی ماہرین کے مطابق یہ چمکدار بیٹریاں بچوں کیلئے پرکشش ہو سکتی ہے اور وہ انہیں نکال کر منہ میں رکھ سکتے ہیں اگر غلطی سے یہ بیٹری حلق سے اترجائے تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے ماہرین کے مطابق یہ بیٹری تین گھٹنے معدے میںموجود رہے تو صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ڈاکٹر سام ڈینٹل کے مطابق بیٹری نگلنے کے باعث بعض بچوں کو بولنے کی صلاحیت ختم ہوگئی جبکہ کچھ سماعت سے محروم ہوگئے ۔ان بیٹریوں میں مختلف اقسام کی دھاتیں مثلا مینگا ڈال آکسائیڈ ،کیکولیٹرز ،کیمروں اور دیگر آلات میں بھی استعمال ہوتی ہیں ڈاکٹر ڈینٹل نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ تمام اشیا جن میں بٹن بیٹری استعمال ہوتی ہے کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …