تازہ ترینکرکٹکھیل

بھارتی کرکٹر سالیل انکولا ولن


ممبئی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بھارتی سابق کرکٹر اور بالی وڈ اداکار سالیل انکولا فلم ساز مہیش منجریکر کی فلم میں ویلن کا کردار ادا کریں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سالیل انکولا مہیش منجریکر کی فلم میں منفی کردار ادا کریں گے ،فلم کی کاسٹ میں ودیوت جموال اور شروتی ہاسن بھی شامل ہیں ۔سالیل کا کہنا ہے کہ مہیش اور میں کافی عرصے سے بہت پرانے دوست ہیں ،مہیش میری فٹنس سے بخوبی آگاہ ہے ،اس لئے انہوں نے یہ کردار مجھے دیا ۔سالیل کا کہنا ہے کہ میں اس روپ میں پہلے کبھی پردہ سکرین پر نظر نہیں آیا اور اس کے لئے میں بہت خوش ہوں ۔ودیوت جموال اور شروتی ہاسن نے فلم کی عکسبندی شروع کردی ہے ۔

Back to top button