10 سالہ بچے نے انسٹاگرام ہیک کرلیا


ہیلسنکی (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) فن لینڈ کے ایک 10 سالہ بچے کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام میں سیکیورٹی کے نقص کی نشاندہی کرنے پر 10 ہزار ڈالر بطور انعام دیئے گئے ہیں ۔تکینکی طور پر ابھی یہ بچہ مزید تین سال تک خود اس سائٹ کو استعمال نہیں کرسکتا لیکن اس نے ایسے نقص کا پتا چلایا جس کی مدد سے وہ دوسرے صارفین کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرسکتا ہے ۔انسٹاگرام کی مالک کمپنی دیس بک کا کہنا ہے کہ اس نقص کو نشاندہی کے فوراً بعد ٹھیک کردیا گیا ہے ۔جونی نامی یہ بچہ کمپنی کی ’بگ باﺅنٹی ‘ رقم حاصل کرنے والے کم ترین فرد بن گئے ہیں ۔انھوں نے فروری میں اس خامی کا پتا چلانے کے بعد فیس بک کو ای میل کیا تھا ۔سکیورٹی انجینیئر ز نے جونی کے لیے ایک اکاﺅنٹ بنایا تاکہ وہ اپنے اس دعوے کو ثابت کریں جو انھوں نے کردکھایا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …